ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

غیر قانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : غیرقانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، بین الاقوامی نمبرز غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی بین الاقوامی سمز کی فروخت میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا.

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے بین الاقوامی سمز کی خرید و فروخت کرتےتھے اور بین الاقوامی نمبرز غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے تھے.

سمزبلیک میلنگ، بھتہ خوری، فراڈ، جعلی اسکیموں اورآن لائن مالیاتی فراڈ میں استعمال ہوتی تھیں تاہم ملزمان سے 335 غیر قانونی سمز اور 5 موبائل برآمد کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم وقار الدین سید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرنیشنل سمز کا غیر قانونی استعمال ہورہا ہے، غیر ملکی سمز پاکستان کی سلامتی اور لوگوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہیں، جرائمہ پیشہ افرادشناخت چھپانے کیلئے یو کے اور دیگر ممالک کی سمز استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ برطانیہ کی پری ایکٹیویٹڈ سمز کا غیر قانونی استعمال ہو رہا ہے، ہراسانی کیسز میں پری ایکٹیویٹڈ سمز بہت زیادہ استعمال ہو رہی ہیں، چائلڈ پورنو گرافی، مالیاتی فراڈ اور دہشت گردی میں یہ سمز استعمال ہورہی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا تھا کہ ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 44 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جس میں ملزمان سے 8 ہزار سے زائد پری ایکٹیویٹڈ انٹرنیشنل سمزبرآمد کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں