جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دشت کے علاقے اسپلینجی میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

اپریل میں سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع نے بتاایا تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں