جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پانچ ہزار والا نوٹ بند؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پانچ ہزار والے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر اہم وضاحت آگئی۔

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے جس میں 5 ہزار والے کرنسی نوٹ کو بند کرنے کا متن لکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں 30 ستمبر 2023 کو کرنسی نوٹ کے استعمال کا آخری دن بتایا گیا ہے اور شہریوں سے کہا گیا کہ وہ بینکوں سے 5 ہزار کا نوٹ تبدیل کروالیں۔

- Advertisement -

اچانک بڑے کرنسی نوٹ کی خبر سن کر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑی تو نگراں حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے وضاحت کر دی۔

وزیراطلاعات نے ٹوئٹ میں دوٹوک پیغام دیا کہ زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے اور 5 ہزار والے کرنسی نوٹ کو ختم کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف حکومت پاکستان سخت کارروائی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں