جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

سرکاری اسپتال میں 5 سالہ بچی شدید بخار سے جاں بحق، ڈاکٹرز کرکٹ کھیلتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرز کی ایک اور بے حسی سامنے آگئی، 5 سالہ بچی شدید بخار سے جاں بحق ہوگئی، ڈاکٹرز کرکٹ کھیلنے میں مصروف رہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے سرکاری اسپتال میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بچی کے اہلخانہ نے بتایا کہ اسپتال میں بچی کو مناسب طبی امداد نہیں ملی، انھوں نے الزام عائد کیا کہ جب بچی شدید بخار سے تڑپ رہی تھی تو ڈاکٹرز اور عملہ مبینہ طور پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھا۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو واقعے کی چھان بین کرے گی جبکہ فیصلہ پینل کرے گا۔

- Advertisement -

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل ارون کمار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کا نام صوفیہ ہے جسے اس کے والد ناظم بدھ کی دوپہر اسپتال لے کر آئے تھے۔

دوسری جانب فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب بچی کو اسپتال لایا گیا تو وہاں کوئی طبی عملہ موجود نہیں تھا جبکہ انھیں مختلف کمروں میں بھیجا گیا جہاں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا۔

لڑکی کے والد ناظم نے بتایا کہ جب وہ لوگ اسپتال چھوڑ کر نکلنے لگے تو انھوں نے دیکھا کہ ڈاکٹرز اور عملہ کرکٹ میچ کھیل رہا ہے اور کئی بار درخواست کے بعد بھی لڑکی کو طبی امداد دینے کے لیے کوئی نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں