جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

5 سال نااہلی کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پانچ سال نااہلی کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ ممبراسمبلی کی اہلیت کیلئے مدت کا تعین نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں 5 سال نااہلی کے قانون کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست میاں شبیراسماعیل نےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔

درخواست میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ232سادہ اکثریت سےپارلیمنٹ سےمنظورکی گئی، آئین کےتحت الیکشن ایکٹ میں سادہ اکثریت سے قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ممبراسمبلی کی اہلیت کیلئے مدت کا تعین نہیں کرسکتی، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ کی دفعہ232کالعدم قرار دے اور 5 سال نااہلی کا قانون کالعدم قرار دے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کالعدم قرار دی تھی، قومی اسمبلی سے منظور قانون کے مطابق نااہلی اب 5 سال ہوگی۔

فیصلے کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کو آئین سے الگ کر کے اکیلا نہیں پڑھا جا سکتا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں