وزارت بحری امور نے برآمدات کو بڑھا کر تجارت کو فروغ دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم پر برآمدی تجارتی سامان پر پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کر دی۔
مارجنل وہارف،فوٹکو، پی آئی بی ٹی پر برآمدی سامان کیلئے رعایت دی گئی ہے جب کہ برآمدی اور ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز پر وارفیج آدھی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے وزارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔
ڈی پی ورلڈ پر کنٹینرائزڈ کارگو کے لیے چارجز میں نرمی کی گئی ہے البتہ خالی کنٹینرز پر چارجز میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
چارجز میں کمی کا مقصد تجارت کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔