جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہمشند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے 50 ہزار طلبا کو آئی ٹی کورس کرایاجائے گا، 2 دن میں 6 ہزار سے زائد طلبا کا رجسٹرڈ ہونا خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیر صدارت حیدراباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغاز پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد حیدرآباد کے 50 ہزار طلباکوآئی ٹی کورس کرایاجائےگا، ویب سائٹ کے آغاز بعد 2 دن میں 6 ہزار سے زائد طلبا کا رجسٹرڈہوناخوش آئند ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان خود کفیل اور لاکھوں روپے کمانے کےقابل ہوجائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ 50 کروڑ کی لاگت سے پروگرام شروع کیا جا رہا ہےجس کے ڈونرز موجود ہیں، سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی آئی ٹی پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آئی ٹی پروگرام کے تحت 2 ماہ کے اندر ٹیسٹ کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، مایوس نوجوانوں کیلئے پروگرام امید کی کرن ،معیشت کیلئے اہم ثابت ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس پروگرام کیلئے ایک روپیہ کا بھی سرکاری فنڈ نہیں لیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں