جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

’’تہران میں ہرماہ 50 سے 100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر نے کہا ہے کہ تہران میں ہر ماہ 50 سے100 پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری ہوسکتی ہے۔

وزیرصنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا، چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی، ایرانی قونصل جنرل نے معمولی خرچ پرتہران میں پاکستانی بچوں کےدل کےآپریشن کی پیشکش کی۔

مہران مواحد فر کا پاکستانی بچوں کے لیے ہارٹ سرجری کی پیشکش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 100 کے قریب پاکستانی بچوں کی ہارٹ سرجری تہران میں ہرماہ ہوسکتی ہے، چوہدری شافع حسین کی جانب سے تہران میں پاکستانی بچوں کے آپریشن کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا گیا۔

- Advertisement -

ایرانی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پنجاب ایران میں عدم دستیاب دوائیں اور طبی آلات فراہم کرسکتا ہے، ایران اور پاکستان بالخصوص پنجاب ادویہ سازی میں اشتراک کرسکتے ہیں۔

اس ملاقات میں ہیلتھ ٹورازم، دوا سازی، زراعت، شعبوں میں تعاون اور تجارت کیلئےعملی اقدامات کے ساتھ ساتھ باہمی اشتراک کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور فوکل پرسنز مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ڈیم بنانے میں ایران، پاکستان اور چین ملکر آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ ملاقات میں ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں جوائنٹ وینچر پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے صنعتی مراکز میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی سرمایہ کار پنجاب میں ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کا پلانٹ لگائیں، ہرممکن سہولت دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ فالواپ پر یقین رکھتاہوں، اس کے بغیر مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں، پنجاب میں ادویہ سازی کے سیکٹر میں پوٹینشل موجود ہے۔

چوہدری شافع کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کی فارماسیوٹیکل کمپنیاں اشتراک کرسکتی ہیں، اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں