500 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سمندر کے راستے بدھ کو برطانیہ میں داخل ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے دوران ایک دن میں 500 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کا ملک میں داخل ہونا اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
برطانوی ہوم آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 مارچ کو بھی 401 افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے تھے جبکہ 512 تارکین وطن 10 چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچے۔
میڈیا رپورٹ میں اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں برس سمندر کے راستے آنے والوں کی مجموعی تعداد 4,043 ہوچکی ہے۔
رواں برس سمندر کے راستے آنے والوں کی تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کی نسبت 10 فیصدبڑھ چکی ہے۔
بھارتی خاتون ڈاکٹر کی پل سے کود کر خودکشی، والد کو پیغام میں کیا لکھا؟
میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ برس 29,437 غیر قانونی تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے۔