کراچی : کینجھر جھیل پر ’فلوٹنگ سولر پاور‘ منصوبے کے لئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس سے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے کینجھر جھیل پر ’فلوٹنگ سولر پاور‘ منصوبے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔
محکمہ توانائی سندھ اور گوانرجی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا، جس سے کے الیکٹرک کو پانچ سو میگاواٹ بجلی ایس ٹی ڈی سی کے ذریعے مہیا کی جائے گی۔
وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ نے سولر منصوبے کی معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم سے فائدہ ہوگا اور ابھی اور ہمارے پروجیکٹ آنے ہیں۔
سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ سندھ کو گیس فراہم کی جائے۔
انھوں نے بتایا کہ سندھ ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہےاب دوسرےصوبوں کولائسنس مل رہے ہیں، ہماری ترجیح پرانی اسکیموں کو مکمل کرنا ہے۔