جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

اونٹ کو 500 ریال ’عیدی‘ دینے والا شہری گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : اپنے پالتو جانوروں سے محبت انسان کا فطری عمل ہے لیکن بعض اوقات اس محبت کا اظہار انسان کو جیل کی ہوا بھی کھلا سکتا ہے۔

کچھ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں بھی پیش آیا جس میں ایک شہری نے اپنے پالتو اونٹ کو کرنسی نوٹ کھلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ الدوادمی پولیس نے سعودی کرنسی نوٹ کو جان بوجھ کر تلف کرنے کے جرم میں ملوث ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اردو العربیہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے الدوامی پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص اپنے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ عیدی کے طور پر کھلا رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اس کے پالتو اونٹ نے 500 ریال کا کرنسی نوٹ اس کے ہاتھ میں دیکھتے ہی کھا لیا۔

الدوادمی پولیس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر ملک کی قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب مذکورہ شہری نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جس سے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑ نے تین سے 5 سال قید اور تین ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں