ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسکول میں دوا کھانے سے 500 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار کے 9 اضلاع میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ دوا کھانے سے 500 سے زائد طلبہ کی طبیعت بگڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے فلیریا پر کنٹرول کیلیے مہم جاری ہے جس کے تحت 9 اضلاع میں اسکول کے بچوں کو البنڈازول نامی دوا کھلائی گئی۔

دوا کھانے کے چند گھنٹوں بعد طلبہ میں پیٹ درد، سر درد اور الٹی وغیرہ کی شکایتیں موصول ہونے پر انہیں مختلف اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

- Advertisement -

ایک افسر نے بتایا کہ دوا مکمل طور پر محفوظ ہے، جو بچے خالی پیٹ تھے ان کی طبیعت خراب ہوئی لیکن اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

البنڈازول کے بچوں پر منفی اثرات سب سے پہلے ضلع بھاگلپور سے رپورٹ ہوئے جہاں مجموعی طور پر 19 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ضلع کیمور کے مختلف اسکولوں میں البنڈازول کھانے کی وجہ سے کئی بچے بے ہوش بھی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں