تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لاکھ ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ، 5 ہزار افراد کرونا کا شکار

نئی دہلی : مودی سرکار نے بھارت میں لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کا اعلان کردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں 5 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے دنیا بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے زائد عرصے سے لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم بھارت میں اس لاک ڈاؤن کی شدت کچھ زیادہ ہی ہے جہاں بھارتی پولیس اہلکاروں نے باہر نکلنے والوں کو تشدد کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے چوتجے مرحلے کا آغاذ کردیا ہے جو 18 مئی سے 31 مئی تک جاری رہے گا اور اس دوران شام سات بجے سے صبح سات بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 169 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد تین ہزار انتیس ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں شادیوں میں 50 لوگوں کے شرکت کی حد قائم کی گئی ہے جبکہ جنازے میں 20 لوگوں کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب پورے ملک میں سکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، سٹیڈیم کھلیں گے لیکن شائقین نہیں جا سکیں گے، جم بھی بند رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -