جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‘100فیصد نتائج والی کورونا ویکسین اب تک کہیں بھی تیار نہیں ہوسکی’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے کورونا وائرس ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز بہت کم ہونگیں تاہم 100فیصدنتائج والی ویکسین اب تک کہیں بھی تیار نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی ڈوز کے اعلان پر کہا کہ سمجھتا ہوں5لاکھ کورونا ویکسین پاکستان کی آبادی کیلئے بہت کم ہونگیں، ہمیں اس سے بھی بڑا کام کرنا ہے، ہمارا ٹارگٹ یہ ہونا چاہیے کہ جتنی جلدی ہوسکے ہم 75 فیصد آبادی جو تقریبا ساڑھے 15 کڑور بنتی ہے اسے ویکسنیٹ کرے تو ہی ہم اجتماعی مدافعت یا ”ہرڈ ایمیونیٹی’ بنا پائیں گے ، جس سے لوکل ٹرانسمیشن روکے گی۔

- Advertisement -

ڈاکٹرجاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت تمام تر ذرائع استعمال کرتے ہوئے جہاں سے بھی ممکن ہو ویکیسن حاصل کرنی چاہیئے ، ویکیسن حاصل کرنا ہی کافی نہیں ہوگا ، ویکسین لگانے کے بعد اس کے نتائج بھی دیکھنا اہم ہیں، اس سے لئے ایک انفرا اسٹکچر بنانا پڑے گا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہلیتھ سائنسز نے کہا کہ 100فیصدنتائج والی ویکسین اب تک کہیں بھی تیارنہیں ہوسکی، جوویکسین تیارہوچکی ہیں ان کے نتائج 75سے 95 فیصد ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں کہا تھا کہ چین پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔

خیال رہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر پی) نے ملک میں ہنگامی طور پر استعمال کے لئے دو ویکسینز کی منظوری دے دی جبکہ پاکستان میں روس کی کوویڈ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں ، ڈریپ آنے والے دنوں میں ہنگامی استعمال کے لئے روسی ویکسین کو منظوری دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں