منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دنیا کے طاقت ور ترین ملک کی ریاستی پولیس ریچھ کے آگے بے بس

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکا کی ریاستی پولیس کو ایک ریچھ نے تگنی کا ناچ نچا کر رکھ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو یمپشائر کی پولیس ایک ایسے ریچھ کی تلاش میں ہے جو اب تک متعدد گاڑیوں کا شیشہ توڑنے کے بعد گاڑی میں داخل ہوجاتا ہے۔

امریکی ریاست میں تواتر کے ساتھ شہریوں نے شکایت درج کرائی کہ رات گلی میں کھڑی گاڑی کا شیشہ صبح میں ٹوٹا ہو ا ملا جس کا دروازہ بھی کھلا ہوا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد تفتیش شروع کی تو تمام ہی واقعات میں ایک بڑا سیاہ رنگ کا ریچھ نظر آیا، جس گاڑی کے پاس آکر اُس کا شیشہ توڑتا اور پھر دروازہ کھول کر گاڑی میں بیٹھ جاتا ہے۔

اس ریچھ کا سراغ اُس وقت لگا جب گھر کی حفاظت کے لیے نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں فوٹیج محفوظ ہوئی۔

امریکی ریاست ہیمپشائر کے قصبے تھورٹن کی پولیس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ریکچھ کو گاڑی کے قریب لوٹ مچاتے دیکھا جاسکتا ہے، ریچھ اپنے پچھلے پیروں پر کھڑا ہو کر پنجوں کی مدد سے گاڑی کا دروازہ کھول کر بڑے آرام کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے اپنی فیس بک پوسٹ پر جاری ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’گزشتہ کئی ہفتے سے ہمیں ایک ریچھ کے بارے میں اطلاعات موصول ہور ہی تھیں کہ وہ خوراک یا اندر چھوڑ دیا جانے والا کوڑا حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں میں داخل ہوتا ہے اور اچھا خاصا نقصان پہنچاتا ہے۔‘

پولیس سربراہ کینیتھ ملر نے بتایا کہ ’ماضی میں ریچھ کے گاڑیوں میں داخل ہونے کے واقعات رونما ہوئے مگر یہ منفرد ہے کیونکہ ریچھ اندر داخل ہوکر تباہی مچاتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سے قبل ریچھ نے ایک گاڑی کے بمپر، ایک ٹرک کی سیٹوں کے غلاف اور ایک گاڑی کے اندر سے  سامنے والے حصے کو نقصان پہنچایا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں