بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نسلہ‌ ٹاور اور تجوری ہائٹس کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری رہے گی، کمشنر کراچی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس پر انہدامی کارروائی جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کے حکم پر کراچی شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو منہدم کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا جبکہ تجوری ہائٹس توڑنے کا عمل بھی جاری ہے۔

کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کارروائی کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور  انہدامی کارروائی کامعائنہ کر کے وہاں موجود افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

کمشنر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات  پرانہدامی کارروائی مکمل کی جائے گی، جمعے کو سپریم کورٹ میں انہدامی کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے۔

قبل ازیں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی مداخلت اور احتجاج پر مشینری نے کام روک دیا تھا۔ حافظ نعیم نے موقع پر کھڑے ہوکر اعلان کیا تھا کہ اگر اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنی ہے تو کی جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ناجائز تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران کمشنر کراچی کو  طلب کر کے سخت سرزنش کی اور دوپہر تک نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں