بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں‌ نئے اتحاد کی پہلی بیٹھک، اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرزپرنیا اتحاد بن گیا، جس کا آج پہلا اجلاس ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی اس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نئے اتحاد کی پہلی بیٹھک کوٹ داراب خان عباسی میں ہوئی، جس کی میزبانی علامہ راشد سومرو اور سابق سینیٹر ڈاکٹرصفدرعباسی نے کی۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ میں‌ پی پی سے مقابلہ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرلیا

اس اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو،سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے فرزند و سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی،سید غوث علی شاہ،ممتازعلی بھٹو کے فرزند امیر بخش بھٹو نے بھی شرکت کی۔

محترمہ بےنظیربھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان عباسی سندھ کی بڑی قوم پرست جماعت کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، ریاض حسین چانڈیو، ڈاکڑ قادر مگسی سمیت سندھ کی اہم اور شخصیات شریک ہوئیں۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خلاف بلدیاتی اوآئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینے پراتفاق کیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں