تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شمالی وزیرستان میں‌ دہشت گردوں‌ کی فائرنگ، 20 سالہ سپاہی شہید

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 20 سالہ سپاہی شہید جنید نے جامِ شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سینائی نارائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

فورسز کے پہنچنتے ہی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر 20 سالہ سپاہی جنید نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقےکو گھیرےمیں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جنوبی وزیرستان کے علاقےسینائی نارائی میں آپریشن کے دوران سپاہی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپاہی جنید کو خراج تحسین کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ آخری دہشت گرد کی موجودگی تک فورسز کا آپریشن جاری رہےگا‘۔

Comments

- Advertisement -