تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پی ڈی ایم کے لیے مدارس کے طلبہ کو ٹشو پیپر کی طرح‌ استعمال کیا گیا، حافظ حسین احمد

پشاور: جمیعت علما اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لیے مدارس کے طلبہ کو  ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا۔

پشاور میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے دفتر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں مدرسے کے طلب علموں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا گیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کی وجہ سے سب سےزیادہ نقصان جےیوآئی کا ہوا، اب بھی وقت ہے کہ مولانا صدارت سے دستبردار ہوں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں ویسے تو تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں مگر سب نے اپنے مفادات پورے کیے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی لندن روانگی، حافظ حسین احمد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’جمیعت علما اسلام کو موروثی بنانےکی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان فوری طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرائیں اور جے یو آئی کے دستور کو بحال کریں‘۔

واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام نے مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی مخالفت کے بعد مولانا شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا شجاع الملک سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’مولانا فضل الرحمان نیب سے بچنے کے لیے سارے ڈرامے کررہے ہیں‘‘

پارٹی سے نکالے جانے کے بعد ان رہنماؤں نے جے یو آئی کو پارٹی آئین کے مطابق دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں کارکنان سے رابطے بھی شروع کیے۔

Comments

- Advertisement -