پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

فخر زمان اور امام الحق کو وطن واپسی کی مشروط اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سول ایوی ایشن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق اور فخرزمان کو جنوبی افریقا سے وطن واپسی کی مشروط اجازت دے دی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو  وطن واپسی کے لیے مشروط این او سی جاری کیا۔

سی اے اے نے فخرزمان اور امام الحق کی وطن واپسی کے لئے کرونا ایس اوپیز کی مشروط سفری کلیئرنس جاری کی۔ واضح رہے کہ یہ دونوں کھلاڑی اس وقت جنوبی افریقا میں ہیں جہاں سے وہ سیریز ختم ہونے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جبکہ اسکواڈ زمبابوے روانہ ہوجائے گا۔

سی اے اے ترجمان کے مطابق امام الحق اور فخر زمان کو وطن واپسی پر کرونا ایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر لازمی عمل کرنا ہوگا، دونوں کھلاڑیوں کو 72 گھنٹے قبل کی  کرونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی۔

دونوں کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی جبکہ واپس آنے کے بعد گھر پر قرنطینہ سمیت دیگر ایس او پیز پر عمل بھی کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑی 10 اپریل کو نجی ایئرلائن کے ذریعے دوحہ کے راستے اسلام آباد پہنچیں گے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں