جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جھیل کے پانی میں پُراسرار دائرے کی حرکت، چونکا دینے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ میں واقع جھیل  کے پانی میں چلتے ہوئے پُراسرار دائرے کی ویڈیو نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

دی سن کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں واقع جھیل کے کنارے پر کھڑے شکاری نے پانی میں چلتا ہوا پُراسرار دائرہ دیکھا۔

کیلن وینگل نامی ماہی گیر نے بتایا کہ یہ دائرہ  پانی میں کافی دور سے آہستہ آہستہ  چلتا ہوا آرہا تھا۔ انہوں نے تھوڑی دیر بعد اس پُراسرار دائرے کی ویڈیو براہ راست نشر بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُراسرار دائرہ کنارے پر لگے پودوں کے پیچھے سے نمودار ہوا جو پانی میں مخصوص راستے پر چلتا  دوسری طرف گیا، ایک موقع پر تیز روشنی بھی ہوئی جس کی وجہ سے منظر ایک سیکنڈ کے لیے روشن ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیر منوسٹر جھیل میں ایک افسانوی آبی جانور کی تلاش میں اکثر رات کو مچھلیوں کا شکار کرنے جاتے ہیں کیونکہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ ’لوچ نیس‘ رات کے وقت سطح آب پر آتا ہے۔

دی سن کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک گیارہ ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جن میں سے کچھ خوفزدہ ہوئے جنہوں نے کمنٹس کر کے اپنی کیفیت کے بارے میں بتایا جبکہ کچھ نے اسے ایڈیٹڈ قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں