بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

برطانوی شہزادی کی آمد، مسجد میں‌ داخلے سے قبل سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہزادے چارلس کی اہلیہ پرنس کمیلا پارکر نے مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل اپنے سر پر  دوپٹہ بھی لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن کے اسلامک کلچرل سوسائٹی کی مسجد میں قائم کرونا ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کو  اطمینان بخش قرار دیا۔

مسجد میں آنے کے لیے کیمیلا پارکر نے اپنے سر پر دوپٹہ اوڑھا جبکہ انہوں داخل ہونے سے قبل  جوتے بھی اتارے۔ کمیلا نے  عملے سے ویکسی نیشن سے متعلق سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے گفتگو بھی کی۔

کیمیلا  نے  بے گھر بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں حصہ لیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

مسجد انتظامیہ کے اراکین نے بچوں میں کھانا تقسیم کرنے میں کمیلا پارکر کی مدد بھی کی اور انہیں بتایا کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں