بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پیٹھ پیچھے غیبت، پاکستانی اداکارہ نے بظاہر مخلص دوستوں کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ھ

کراچی: پاکستانی اداکاراؤں آمنہ الیاس اور ہاجرہ یامین کی انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں بظاہر مخلص دوستوں کے حقیقی چہرے کو دکھایا گیا ہے۔

آمنہ الیاس نے ہاجرہ یامین کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں اداکاراؤں نے آج کل کی تلخ حقیقت کو بخوبی بے نقاب کیا اور اس برائی پر سے بہترین انداز سے پردہ اُٹھایا۔

آمنہ الیاس کی ویڈیو میں اُن لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں آپ مخلص سمجھتے ہیں اور وہ خود بھی ایسا ہی ظاہر کرتے ہیں مگر وہ ہماری غیر موجودگی میں فوراً ہماری مخالفت شروع کر کے برائیاں گنوانا شروع کردیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

ویڈیو میں دونوں اداکاروں کی جانب سے یہ سبق دیا گیا ہے کہ لوگ آپ کے چہرے پر کچھ اور پیٹھ پیچھےکچھ اور تاثر رکھتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا۔ دونوں اداکاراؤں کے مداحوں و فالوورز اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hajra Yamin (@hajra_yamin)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں