جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

صحیفہ جبار کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نئے لک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک بار پھر اپنے بال کٹوا دئیے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، اس سے قبل بھی اداکارہ اپنے بال کٹوا چکی ہیں۔

صحیفہ جبار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کا نیا ہیئر اسٹائل دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے لکھا کہ ’آخرکار انہوں نے اپنے بال چھوٹے کروا ہی لیے۔‘

اداکارہ کے اس کمنٹ سے لگتا ہے کہ یہ ان کی ایک خواہش تھی جو کہ انہوں نے اب پوری کی ہے۔

صحیفہ جبار خٹک کی اس پوسٹ تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

اُن کی جانب سے اپنے کٹے ہوئے لمبے بالوں کی تصویریں بھی اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنی زندگی میں تھوڑا بدلاؤ لانا چاہ رہی تھیں تو انہوں نے بال چھوٹے کروالیے اور اب وہ اپنے اِن بالوں کو کو عطیہ کر دیں گی ۔‘

یاد رہے کہ صحیفہ جبار اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’لوگ کیا کہیں گے‘ میں ’میرب‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں