ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

سعد رضوی سے علما کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما کے وفد نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما کے وفد نے سعد رضوی سے ملاقات میں احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی۔

وفد میں صاحبزادہ حامد رضا، ثروت اعجازقادری، میاں جلیل شرقپوری، صاحبزادہ ابوالخیرزبیر اوردیگر شامل تھے۔

- Advertisement -

علمائے کرام نے کہا کہ انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ہی ملک کا نقصان ہوا، ملک میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جائے، علما کے وفد نے سعد رضوی سے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا کہا۔

علما وفد نے کہا کہ مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے، لاہور کا دھرنا بھی ختم کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق سعد رضوی اور علما کے وفد کے درمیان 5 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے، مذاکراتی ٹیم نے افطار بھی سعد رضوی کے ساتھ جیل میں کی۔

علما نے سعد رضوی کو معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعد رضوی کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں