تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ایک بار پھر کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 7 ڈالرز کی کمی ہوئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1767 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات پاکستان بھر کے مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 206 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بتاریخ 20 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 650 اور دس گرام کی قیمت میں 556 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 3 ہزار 700 اور 88 ہزار 906 روپے تک پہنچ گئی۔

آج بتاریخ 20 اپریل کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 103,700روپے

دس گرام قیمت: -/ 88,906 روپے

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی پوزیشن

دوسری جانب آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور قیمت 6 پیسے اضافے کے بعد 152 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 486 پوائنٹس اضافے سے 45399 کی سطح پر بند ہوا، مجموعی طور پر ٹریڈنگ کے دوران 14 ارب 20 کڑوڑ روپے مالیت 34 کڑوڑ 32 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -