جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’’کوئی بھی آؤٹ ہو دوسرا آخر تک کھیلے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ بنایا جانے والا پلان بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، محمد رضوان کو 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور میرا پلان تھا کہ کوئی بھی آؤٹ ہو دوسرا آخر تک کھیلے گا۔

- Advertisement -

محمد رضوان نے بتایا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی، معلوم تھا کہ 150 رنز بنانے میں زمبابوے کی ٹیم کو مشکل پیش آئے گی اور ایسا ہی ہوا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جیت آسان نہیں تھی، کنڈیشنز مختلف ہیں اس لیے بیٹسمین رنز نہیں بناسکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا دورہ زمبابوے میں فاتحانہ آغاز، پہلا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے کہا کہ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کم بیک کریں گے اور بہتر کرکٹ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلا ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں