تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال سنگین، امریکا نے تسلیم کرلیا

واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو قابل تشویش ممالک میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال سنگین ہے، بھارت میں تمام مذاہب کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ مودی کی بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) ہندوتوا پالیسیوں کی حامی ہے، ہندوتوا پالیسی سے بھارت میں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارتی حکومت نے مذہبی آزادی کو پامال کرنے والوں کے خلاف آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں پر پابندیاں عائد کی جائیں اور ان کے اثاثے منجمد کیے جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں اور افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے، بھارت میں مذہبی آزادی مجروح کرنے کی ہر فورم پر مذمت کی جائے۔

امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی کے حق میں آواز اٹھانے والوں سے تعاون کیا جائے، امریکی کانگریس بھارت کے ساتھ تعلقات میں مذہبی آزادی کا معاملہ اٹھائے۔

Comments

- Advertisement -