تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کراچی: سفاکیت کی انتہا، ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر لوٹ لیا

کراچی: شہر قائد میں دندناتے ڈاکوؤں نے گولی مار کر شہری کو زخمی کیا اور رقم لے کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں ڈاکوؤں نے بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں موٹر سائیکل پر دو افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کی فائرنگ سے پیچھے بیٹھا شخص زخمی ہوکر گرا، تین ملزمان زخمی شخص سے رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو شہری نجی بینک سے 5 لاکھ سے زائد رقم لے کر نکلے تھے، دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے دونوں شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دونوں کو نام سے پکار کر رکنے کا کہا نہ رکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، زخمی شہریوں کی شناخت عدنان اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور گولیوں کے خول قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -