چنیوٹ: پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بیٹوں نے ماں اور بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں گھریلو ناچاقی پر سفاک بیٹوں نے ماں اور بہن کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان اصغر اور زاہد نے مل کر ماں اور بہن کو قتل کیا، تھانہ صدر میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی : بیٹے نے ماں اور ملازم کو قتل کرکے خود کشی کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا نہیں ہے، گھریلو ناچاقی پر خواتین کو قتل کیا گیا، مقدمہ ملزمان کے بھائی شاہد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے اصغر کی روٹھی بیوی نہ ماننے کی رنجش پر قتل کیے، ملزم اصغر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔