جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کورونا کی تشخیص صرف 5 منٹ میں ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے محققین نے کورونا کا 5 منٹ میں تعین کرنے والا ایک طریقہ کار ایجاد کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی ریکن ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ٹوکیو یونیورسٹی کے محققین نے کووڈ 19 کا تعین کرنے والے ایک نئے طریقہ کار کی کامیاب آزمائش کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ سیمپل کو ایک مربع سینٹی میٹر کی پلیٹ پر رکھتے ہوئے اس کا مائیکرو اسکوپ سے تجزیہ کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

محققین کے مطابق سیمپل پر آر این اے کی موجودگی کا تعین کرنے سے نمونے کے بارے میں قطعی نتیجہ پیش کیا جاسکتا ہے، یہ طریقہ کار روایتی طریقے سے کہیں زیادہ تیز اور کم خرچ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے سعودی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ کا انتہائی آسان طریقہ دریافت کیا تھا۔

کامیاب تجربے کے بعد ایجاد کو امریکی پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں رجسٹر بھی کر لیا گیا تھا۔

ٹیسٹنگ کے حوالے سے ڈاکٹر ھانی کا کہنا تھا کہ انتہائی مختصر سی ڈیوائس ہے جسے ہوائی اڈوں ، بری سرحدی چوکیوں ، بندرگاہوں ، مارکیٹس یا عوامی مقامات پر اسے رکھا جاسکتا ہے جہاں کسی کا بھی کورونا ٹیسٹ منٹوں میں کیا جانا ممکن ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں