تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت میں کورونا بحران کے دوران منفرد شادی کے چرچے

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ کے نوجوان نے آئسولیشن وارڈ میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کا نوجوان کورونا میں مبتلا تھا جس کے سبب وہ آئسولیشن میں زیر علاج تھا، نوجوان نے آئسولیشن وارڈ میں ہی اپنی دوست سے شادی کی۔

کیرالہ کا سرکاری اسپتال جو کووڈ آئسولیشن وارڈ تھا گزشتہ روز شادی ہال میں اس وقت تبدیل ہوگیا جب کورونا سے متاثر شخص اسی وارڈ میں اپنی دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گیا جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ کورونا سے صحت یاب ہورہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرتھ کی شادی ابھیر امی سے طے تھی تاہم اپنی شادی کے لیے 17 روز قبل بیرون ملک سے کیرالہ پہنچنے والے دلہا کورونا میں مبتلا ہوگیا اور وہ اپنی والدہ کے ساتھ آئسولیٹ تھا۔

اسی دوران شادی کی تاریخ آگئی دونوں ہی خاندان اس بات کو لے کر پریشان تھے لیکن دونوں ہی کی جانب سے رضامندی اور کلکٹر کی اجازت کے بعد الپوزی میڈیکل کالج میں شادی انجام پائی۔

دلہے کے ساتھ ایک ہی وارڈ میں کووڈ 19 کے مریض زیر علاج تھے، اس سادہ تقریب کی قیادت انہی زیر علاج مریضوں نے کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھیر امی نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی جو کووڈ وارڈ میں داخل ہوئی اور اس نے کہا کہ ہاں میں اپنے شوہر سرتھ کو اپنے نکاح میں قبول کرتی ہوں۔

نئے جوڑے نے بتایا کہ شادی کے لیے تمام مطلوبہ اجازت ضلع کلکٹر اور دیگر متعلقہ حکام سے حاصل کی گئیں، نئے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے پر تمام حکام اور اسپتال عملے کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -