بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

خانہ کعبہ میں بارش اور ژالہ باری کے دوران طواف

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ: خانہ کعبہ میں بارش اور ژالہ باری کے دوران عمرہ زائرین نے طواف ادا کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ میں منگل 27 اپریل کو بارش اور ژالہ باری ہوئی اور مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف ادا کیا۔

مکہ کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ہیں، کئی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

امارات مکہ ریجن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بارش اور ژالہ باری کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔

مسجد احرام کی انتظامیہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے، طواف کرنے والوں کو گروپوں کی شکل میں زمینی منزل کے مطاف بھیجا گیا۔

بارش کے دوران عام گروپ بندی معطل کردی گئی اور شاہ فہد کی توسیع والی عمارت میں عمرہ زائرین کو بھیج دیا گیا، جہاں دو ہزار عمرہ زائرین کی گنجائش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں