جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیر قانون فروغ نسیم نے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر برائے قانون فروغ نسیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تمام الزامات مسترد کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس بنانے کا نہیں کہا، بشیر میمن کبھی شہزاد اکبر کے ساتھ میرے دفتر نہیں آئے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کا کوئی ایجنڈا ہے یا پھر ان کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، کچھ لوگ عدلیہ کو ایگزیکٹو سے لڑانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بشیر میمن اپنا جھوٹ واپس لیں ورنہ نوٹس بھیج کر ہرجانہ مانگوں گا ویسے بھی وہ بڑے آدمی ہیں۔

مزید پڑھیں: شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو لیگل نوٹس بھجوادیا

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کے سابق ڈی جی بشیر میمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اور 50 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 14 دن میں الزامات واپس لے کر غیر مشروط معافی مانگیں۔

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے،جھوٹے الزامات پر وہ عدالت کے سامنےجوابدہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بشیر میمن نے کہا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف انکوائری کیلیے شہزاد اکبر نے انہیں کہا اور فروغ نسیم نے ان کی حمایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں