تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات کے مریض مساجد میں ہر گز اعتکاف نہ کریں اور گھر پر رہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اعتکاف کی جگہ ہوا دار رکھیں اور کلورین کے پانی سے صاف کریں، اعتکاف کے لیے دو میٹر کے فیصلے کریں، ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے، کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر صرف صحت من افراد اعتکاف میں بیٹھیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف کرنے والے نماز میں کورونا کی علامات ہوں تو فوری امام مسجد کو مطلع کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ شب قدر پر بڑی تقریب کے انعقاد سے اجتناب کریں، شب قدر پر بچے، بوڑھے اور ایسے افراد جن کو کوئی بیماری ہو تو وہ شرکت نہ کریں۔

این سی او سی کے مطابق عید پر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں، ماسک کا استعمال لازمی کریں، نمازیوں کے لیے آنے جانے کے لیے علیحدہ راستہ رکھا جائے، رش سے بچا جائے۔

ہدایت نامے کے مطابق ہاتھ صاف کرنے کے لیے سینیٹائزر مسجد کے گیٹ پر رکھے جائیں، مساجد میں تین فٹ کا فاصلہ نمازیوں کے درمیان رکھا جائے۔

علاوہ ازیں عید الفطر پر نمازی وضو گھر پر کریں، جائے نماز ساتھ لے کر آئیں، پینے کے لیے پانی گھر سے لائیں، مساجد کے کولر سے پانی کا استعمال نہ کریں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام شاپنگ مال، پارک، مارکیٹوں، رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں، علمائے کرام تقاریر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں۔

Comments

- Advertisement -