جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فردوس عاشق اعوان کی خواتین کرکٹرز کو کوچنک کی پیش کش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ویمن کرکٹرز کی کوچنگ  کی پیش کش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں خواتین کرکٹرز کے ترقیاتی پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے بارے میں نا صرف جانتی ہیں بلکہ کرکٹرز کی تربیت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اسکول کے زمانے سے ہی اسپورٹس میں حصہ لیتی رہی ہوں مگر کوچنگ کے فقدان کی وجہ سے سلسلہ جاری نہ رہ سکا‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکل ایمبولینس چلائی، ویڈیو دیکھیں

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کا بھرپور قوت کا مظاہرہ، ویڈیو سامنے آگئی

اسے بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی گیند پرگورنر پنجاب بولڈ ہوگئے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’میں کرکٹ سے بہت اچھی طرح سے واقف ہوں‘۔ انہوں نے پیش کش کی کہ ’خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کے لیے میری خدمات حاضر ہیں‘۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان اس سے قبل فٹبال، کرکٹ اور تائی کوانڈو کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں، جس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، علاوہ ازیں انہوں نے موٹرسائیکل اور ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکل ایمبولینس چلانے کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک موقع پر کرکٹ کھیلتے ہوئے گورنر سندھ کو کلین بولڈ کیا تھا، جبکہ ایک اور بار انہوں نے فٹبال کو ایسی کک ماری تھی کہ دیکھنے والے ششدر رہ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں