ہم نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلی سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی میتھس اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جائے گا۔
ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کریں گے اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیں گے۔
یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں جتنا آپ انہیں سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے اور پھر درست جواب تلاش کرتے ہیں، بعد ازاں وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔
آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت آسان ہے مگر چند ہی لوگ ایک منٹ کے اندر درست جواب تلاش کرسکے ہیں۔
درج ذیل تصویر میں آپ کو چار لائنوں میں مختلف پھلوں کی تصاویر نظر آرہی ہیں، جنہیں مختلف نمبر (قدر) دی گئی ہے۔
جیسے پہلی سطر میں نظر آنے والے تین سیبوں میں سے ہر ایک کی قدر 10 ہیں، جنہیں جمع کریں گے تو برابر ہے 30 جواب آئے گا۔
اسی طرح دوسری لائن میں ایک سیب (10) اور دو کیلے کے گچھے نظر آرہے ہیں، جن میں سے ہر ایک میں چار ، چار کیلے ہیں۔ یوں ایک گچھے کی قدر 4 بنی اور دونوں کو ملا کر آٹھ نمبر بنے۔ تو اس حساب سے 10+4+4 کا جواب 18 بالکل درست بنا۔ اسی طرح تیسری لائن میں دو چیری اور چار کیلے نظر آرہے ہیں۔ ان میں سے اگر دو نکالیں گے تو جواب دو آئے گا۔
یہاں تک تو سارے جوابات ٹھیک ہیں، اب جس جواب کو تلاش کرنے کا چیلینج دیا گیا ہے، وہ چوتھی لائن ہے۔ جس میں چیری، سیب اور کیلا نظر آرہا ہے۔
عام طور پر صارفین اس کا جواب 14 سمجھ رہے ہیں مگر یہ جواب غلط ہے۔
جوابات دیکھیں
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
اگر تصویر کو غور سے دیکھ کر آپ جمع کرنا شروع کریں گے تو ان میں ایک چیری (1) ، تین کیلے اور ایک سیب ہے۔ انہیں جمع کریں گے تو جواب چودہ آئے گا، جو کہ کسی حد تک درست ہے۔ اگر اس پہیلی کو میتھس کے بوڈ ماس فارمولے سے اسے حل کریں گے تو اس کا جواب مختلف ہوگا۔
آپ کے خیال میں درست جواب کیا ہے، کمنٹس میں ضرور آگاہ کریں۔