اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکن زاہد مہمند کورونا سے انتقال کرگئے، وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث آج ہم نے ایک بے لوث نوجوان کارکن زاہد مہمند کھو دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ زاہد نے پشاور میں ہماری جماعت کو نچلی ترین سطح تک منظم کرنے کے لیے کام کیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال اپنا معمول بنائیں۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Today we lost a dedicated young PTI worker Zahid Mohmand to Covid 19. Zahid worked to organise our Party at grassroot level in Peshawar. My condolences & prayers go to his family. Everyone must follow pandemic SOPs & wear masks. pic.twitter.com/FA6xqXN2W3— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 15, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 83 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19 ہزار 467 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 30 ہزار 248 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 1 ہزار 531 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.06 فی صد رہی۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔