ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

پانی کی تقسیم کے معاملے پر ارسا کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پانی کی تقسیم کے معاملے پر انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم میں کسی صوبے سے زیادتی نہیں ہورہی، صوبوں کو واٹر اکارڈ کے تحت پانی تقسیم کیا جارہا ہے۔

ارسا حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کی کمی کے باعث کچھ دن پانی کی کمی کا سامنا رہا، سندھ کو کپاس کی کاشت کے وقت پنجاب سے زیادہ پانی فراہم کیا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق سندھ کو اب تک صرف 4 فیصد پانی کی کمی ہوئی، اسی عرصے میں پنجاب کو 16 فیصد پانی کی کمی رہی، جنوبی پنجاب کو کپاس کی کاشت کے لیے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

ارسا کا کہنا ہے تونسہ پنجند لنک کینال پر کوئی پاور ہاؤس منصوبہ زیر غور نہیں، سندھ پانی کے غلط اعدادوشمار پیش کررہا ہے۔

ارسا کے مطابق سندھ بلوچستان کے حصے کا پانی بھی خود استعمال کررہا ہے، سندھ کو 7 لاکھ ایکڑ فیٹ پانی منگلہ ڈیم سے بھی فراہم کیا، سندھ حکومت کی جانب سے تکنیکی مسئلے کو سیاسی بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں