تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ فیصلہ ہوگیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے، یو اے ای حکومت سے تحریری اجازت پیر تک مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹیموں کے کھلاڑی 18 اور 19 مئی کو کراچی اور لاہور میں کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

بیس مئی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں کراچی کے ہوٹل میں قیام کریں گی جبکہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور کے ہوٹل میں ٹھہریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 مئی کو تمام ٹیمیں 2 چارٹر طیاروں سے ابوظبی روانہ ہوں گی، کراچی اور کوئٹہ کی ٹیمیں کراچی جبکہ پشاور، لاہور، ملتان اور اسلام آباد کی ٹیمیں لاہور سے روانہ ہوں گی۔

تمام ٹیموں کو ابوظبی پہنچنے پر 7 دن قرنطینہ کرنا ہوگا، یو اے ای نے قرنطینہ 10 روز کا کردیا تو ٹورنامنٹ میں دو دن کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں تمام کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کا انتظام کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -