تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

محکمہ موسمیات نے بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسرور بیس میں 7.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی میں 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صدر میں 1.1 ملی میٹر، ناظم آباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی، ناظم آباد، بہادر آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر میں بوندا بانی ہوئی، اسی طرح کارساز، شاہراہ فیصل، ٹاور میں بھی بوندا باندی ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش اور آندھی، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

قبل ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، دو تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے، کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں، سائیکلون سے متعلق الرٹ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -