منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کورونا پابندیاں، محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، کاروباری سرگرمیاں، مارکیٹس ہفتے میں دو دن مکمل بند رہیں گی۔

حکم نامے کے مطابق ادویات اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گی، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی انڈور، شادی بیاہ یا دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، یکم جون سے 150 مہمانوں کے ساتھ شادی بیاہ کی آؤٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں انڈور سروس پر پابندی ہوگی، 22 مئی سے ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی، 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت سیاحت کو کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے تھے، ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دی تھی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں