دبئی: بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا، آئی سی سی کا اہم اجلاس یکم جون کو ہوگا جس میں بھارت میں میگا ایونٹ کے انعقاد سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد میگا ایونٹ کا انعقاد غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیک ہسی نے بھی یو اے ای کو میزبانی کے لیے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل قرار دیدیا
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں تو زیادہ ٹیمیں ہوں گی جبکہ بھارتی لیگ میں آٹھ ٹیمیں تھیں، میچز مختلف بھارتی شہروں میں ہوں گے تو خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی میڈیا پہلے ہی بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کو مشکل قرار دے چکا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے 29 مئی کو اجلاس طلب کیا گیا اجلاس میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بھارت میں انعقاد سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، متحدہ عرب امارات کو ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کا قومی امکان ہے۔