پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 55 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کے مظلوم شہریوں پر صیہونی فوج کی جانب سے حملوں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 34183 اور 77143 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہوگئی، جبکہ ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی زندگی بچالی ہے۔

سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، امریکی صدر

رپورٹس کے مطابق حاملہ خاتون نے بھی جام شہادت نوش کیا، تاہم ڈاکٹروں نے نومولودبچی کی زندگی بچالی، بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور اسکی شناخت شہید سبرین کی بچی رکھی گئی ہے۔

اسرائیلی حملے میں نومولود بچی کی ماں کے ساتھ اس کے والد، ایک بہن بھی شہید ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں