پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ٹائیگر فورس کی نشاندہی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹائیگر فورس کی اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیوں میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور پختونخو خواکے بعد ٹائیگر فورس اسلام آباد میں بھی متحرک ہوگئی ، ٹائیگر فورس کی اطلاع پر انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں ، جس میں ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی میں ملوث 55 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اشیائے ضروری کی زائد قیمتوں میں فروخت کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈاون جاری ہے ، اس دوران متعدد دکانیں اور اسٹور کو سیل کردیا گیا جبکہ لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کردیئے۔

انتظامیہ نے سبزی منڈی میں بھی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سبزی اور فروٹ مہنگے داموں بیچنے والے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کریک ڈاؤن کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

گذشتہ روز خیبرپختونخوامیں ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پرانتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور آٹا،چینی،چاول کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فلورملزکی آٹابلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

سب سےزیادہ کارروائیاں پشاور،مردان اورصوابی میں کی گئیں، چیف سیکریٹری کےپی کاظم نیازملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں، ٹائیگر زفورس کی اطلاع پراشیا کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی پر انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔

ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں