ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پشاور دھماکا: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 55 مشتبہ افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : دیر کالونی میں دھماکے کے بعد پولیس نے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 55 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا جبکہ تلاشی میں غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی دیر کالونی میں ہونیوالے کے بعد شہر کی فضاء سوگوار ہے، پولیس کی جانب سے رات گئے تک یکہ توت،دیرکالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کےدوران 55 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ آپریشن میں ایلیٹ فورس،ریپڈ ریسپانس فورس، لیڈیزپولیس سمیت بی ڈی یو نے حصہ لیا ، گھرگھرتلاشی کےدوران غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق گرفتارافراد سے تفتیش کیلئے اسپیشل انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہیں۔

دوسری جانب سی ٹِی ڈی کی تفتیشی ٹیم نے زخمیوں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں اور واقعے کے بعد سی سی پی پشاور نے شہر کی ازسرنو سیکورٹی کیلئے اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس کے بعد شہر کے حساس مقامات پر نفری بڑھا کر داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں