بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

راولپنڈی: کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

 راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں کم سن بچیوں کے اغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث 55 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کم سن بچیوں کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 55 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 22 بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 55 سال ہے اور مختلف شہروں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم 12 سال قبل بھی بچیوں سے زیادتی کیس میں جیل جاچکا ہے۔

نمائندہ اے آروائی نیوز بابر ملک کے مطابق ملزم کو راولپنڈی رینج کی ٹیم نے اڈیالہ کے علاقے سے گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔

یہ پڑھیں: بچوں کی زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی تجویز منظور

پولیس کا کہنا ہے کہ 2013 میں بھی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اس کے علاوہ 3 مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں جبکہ ملزم سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں بچوں کےاغوا، زیادتی اور قتل میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی تجویز دی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔

اجلاس میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کے والدین بھی شریک تھے، بعدازاں زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاف ملزم کو پھانسی دے دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں