اشتہار

شکارپور، کچے کے علاقے میں‌ آپریشن، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: سندھ پولیس نے شکار پور میں کچے کے علاقے میں آپریشن کر کے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کا آغاز کیا۔

پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے شدید مزاحمت کی اور بھاری ہتھیاروں سے مقابلہ بھی کیا، مسلح افراد کے حملے میں‌ بکتربند کو بھی نقصان پہنچا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی شکار پور امیر سعود نے بتایا کہ مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

امیر سعود کے مطابق پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا، جس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

قبل ازیں  شکار پور کےگاؤں شاھیم مارفانی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا تھا کہ دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں