اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انگلینڈ بورڈ مان گیا، پی ایس ایل کو نئی لائف لائن مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6)  کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورے میں ردوبدل کی درخواست قبول کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی درخواست قبول کرلی، قومی ٹیم 23 کی بجائے 25 جون کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی، پی ایس ایل کا فائنل 20 کے بجائے 24 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے میچوں کی تاریخ میں ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی براڈ کاسٹرز کے لیے ابوظبی حکومت سے خصوصی رعایت کی درخواست کی گئی ہے، ابوظبی کی وزارت کل دوپہر تک فیصلہ کرے گی۔

یہ پڑھیں: پی سی بی نے بھارتی براڈ کاسٹرز کو یو اے ای سے واپس بھیج دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی براڈ کاسٹرز کو اجازت مل گئی تو ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہوسکتا ہے، فرنچائزز کے ساتھ ایونٹ کے تین ممکنہ شیڈول شیئر کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا آغاز 7، 8 اور 9 جون سے رکھا گیا ہے، اگر میچز کا آغاز 8 اور 9 جون کو ہوتا ہے تو ڈبل ہیڈرز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول آئندہ چوبیس گھنٹے میں متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں