تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ملالہ یوسفزئی برطانوی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

لندن: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی فیشن میگزین ’’ووگ‘‘ کے سرورق کی زینت بن گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فیشن میگزین ووگ کے رواں برس جولائی کے ماہ آنے والے شمارے میں ملالہ یوسفزئی سرورق پر نظر آئیں گی۔

ملالہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ایک نوجوان لڑکی جس کا کوئی مشن ہو جس کا کوئی نظریہ ہو اس کے دل میں کتنی طاقت ہوتی ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ جو بھی لڑکی یہ کور دیکھے گی اس کو اندازہ ہوگا کہ وہ بھی دنیا تبدیل کرسکتی ہے۔

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی نے فیشن میگزین ووگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ثقافتی طور پر اپنے لباس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے پشتونوں کی ثقافتی علامت ہے، لہٰذا یہ نمائندگی کرتی ہے کہ میں کہاں سے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان، پشتون یا پاکستانی لڑکیاں جب ہم اپنے روایتی لباس پہنتی ہیں تو ہمیں مظلوم، بے آواز یا مردوں کی سرپرستی کے تحت زندگی گزارنے والا سمجھا جاتا ہے، میں ہر ایک کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ اپنی ثقافت کے اندر اپنی آواز بن سکتے ہیں اور آپ کو اپنی ثقافت میں مساوات مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی 2014 میں اب تک کی سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ہیں جنہوں لڑکیوں کی تعلیم کے حصول کے لییے مہم چلا کر قابل قدر تعریف حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ سال آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری مکمل کی تھی۔

Comments

- Advertisement -